صہیونی فوجیوں کی جنین کیمپ میں پسپائی
فاران: صیہونی فوجیوں نے، تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائی کرنے والے فلسطینی شہید رعد حازم کے والد کو گرفتار کرنے کے لئے جنین کیمپ پر چڑھائی کی تھی لیکن فلسطینیوں کی طرف سے سخت مزاحمت کے بعد، وہ مقبوضہ ویسٹ بینک کے جنین کیمپ سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
جمعرات کو تل ابیب میں رعد حازم نامی فلسطینی نوجوان نے تل ابیب کی ڈیزنکوف سڑک پر واقع ایک نائٹ کلب پر شہادت پسندانہ کاروائی کی جس میں ایک درجن سے زیادہ صیہونی ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔
خلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پلیس نے رعد حازم کے والد کو گرفتار کرنے کے لئے جنین میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر چڑھائی کی جس کے دوران اسے استقامتی محاذ کے مجاہدین کی سخت مزاحمت کا سامنا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق، اس جھڑپ کے دوران احمد السعدی نامی فلسطینی جوان شہید اور 13 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صیہونی فورسز کے جنین سے پیچھے ہٹنے کے اعلان کے بعد، حماس کے ترجمان نے صیہونی فوجیوں کی اس کیمپ پر چڑھائی پر ردعمل میں کہا کہ اس حملے سے صیہونی فوجیوں کی نہ تو ہیبت واپس آئے گی اور نہ ہی صیہونی حکومت کے سرغنوں کی کھوئی ہوئی عزت بحال ہوگی۔













تبصرہ کریں