صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہید

غرب اردن کے شہر جنین میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

فاران؛ فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی لاشیں اسرائیل نے روک لی ہیں۔

اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ جنین کے داخلی راستے پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 مذکورہ چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مختلف فلسطینی تنظیموں نے پورے مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی اور درجنوں شہید ہو چکے ہیں،