صہیونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کاروائی، ۵ فوجی زخمی، حملہ آور شہید

عبرانی میڈیا کے مطابق ایک کار صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ سے ٹکرا گئی، جس سے 5 زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کو معمولی جب کہ 2 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

فاران: کل اتوار کو مغربی کنارے کے مشرق میں اریحا کے جنوب میں النبی موسیٰ گاؤں کے قریب ایک فلسطینی شہری نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 صہیونی فوجی زخمی ہو گئے جب کہ قابض فوجیوں نے حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق ایک کار صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ سے ٹکرا گئی، جس سے 5 زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کو معمولی جب کہ 2 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں کئی قابض فوجیوں کو زمین پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عبرانی چینل 14 کے نامہ نگار نے القدس کے العیزریا سے تعلق رکھنے والے حملہ آور برکات عودہ کے “قتل” (شہادت) کی تصدیق کی۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے تصدیق کی کہ اریحا کے قریب رن اوور آپریشن کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوئے۔

آپریشن کے بعد قابض فوج نے نبی موسیٰ کے علاقے میں فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اریحا القدس اور وادی اردن کے درمیان واقع ہے۔

قبل ازیں الخلیل شہر میں ایک فلسطینی شہری کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم سے کم پانچ زخمی ہوگئے تھے۔فلسطینی شہری نے جان کی بازی لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲