صہیونی وزیر دفاع کا عنقریب عرب امارات کا دورہ

عبرانی چینل ’کان‘ نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

فاران: ٹی وی چینل کے مطابق وزیر دفاع کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گینٹز متحدہ عرب امارات میں فوجی صنعت کے لیے ہونے والے تجارتی میلے میں پہلے اسرائیلی پویلین کا افتتاح کرنے کے لیے دبئی جانے والے ہیں۔

اسرائیلی کمپنی بٹ سسٹمزجو جدید ہتھیاروں کے لیے الیکٹرانک سسٹم تیار کرتی ہے۔ چند دنوں بعد گینٹزکے طے شدہ دورہ دبئی سے قبل متحدہ عرب امارات میں ایک شاخ کھولنے کا اعلان کیا۔

ایلبٹ سسٹمز کا یہ اعلان اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیکم نورکن کے دبئی ایئر شو میں شرکت کے لیے اس ہفتے کے آخر میں پہلی بار متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر ہوا۔