صیہونیوں نے نابلس کے جنوب میں ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا
فاران: قابض یہودی آباد کاروں نے جمعرات کے روز نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں “زیتا جماعین” کی مسجد کو نذر آتش کر دیا۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے مجرمانہ اقدام کے بعد مسجد کا کچھ حصہ اور اس کے اندر موجود قالینیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
اس مجرمانہ اقدام کے علاوہ صہیونی آباد کاروں نے اس گاؤں میں گھروں کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے بھی لکھے۔













تبصرہ کریں