صیہونیوں کو فلسطینیوں کا دندان شکن جواب

صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں کے خلاف دس کارروائیاں انجام دیں۔

فاران: فلسطین کے اعداد و شمار کے مرکز المعطی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے غاصب صیہونیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ان کی گاڑیوں پر حملہ کیا اور غرب اردن میں جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے ان پر پتھراؤ کیا جبکہ غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فلسطینی مجاہدین نے نابلس میں صیہونی فوجیوں کے ایک سیکورٹی ٹاور پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ ٹاور میں آگ لگ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے غرب اردن کے علاقے نابلس میں غیرقانونی صیہونی بستی سبسطیہ کو نشانہ بنایا جہاں غاصب انتہاپسند صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
صیہونی فوجی اپنے جارحانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا انھیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔