صیہونی حکومت کا شام کو کئی خطوں میں تقسیم کرنے کا خفیہ منصوبہ

عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکومت کے شام کو تقسیم کرنے کے منصوبے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت شام کو کئی خطوں میں تقسیم کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی میکانزم بنانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔
اخبار نے مزید لکھا کہ اس نقشے کا جائزہ لینے کا عمل خفیہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کا شام میں مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے رکن ایلی کوہن نے بھی شام کی تقسیم کے حوالے سے کانفرنس منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔