صیہونی حکومت کی بیت المقدس کے جنوب میں نئی بستی تعمیر کرنے پر رضامندی کا اظہار

یہودی بستی کی تعمیر کے لیے اجازت نامے جاری کرنے والی صیہونی حکومت کی داخلی کمیٹی نے بیت المقدس کے جنوب میں ایک نئی بستی کی تعمیر پر اتفاق کیا۔

فاران: یہودی بستی کی تعمیر کے لیے اجازت نامے جاری کرنے والی صیہونی حکومت کی داخلی کمیٹی نے بیت المقدس کے جنوب میں ایک نئی بستی کی تعمیر پر اتفاق کیا۔
صہیونی ریاست کے داخلی امور کے عہدیدار الیت شاکید نے اعلان کیا ہے کہ اس وزارت سے منسلک ایک بستی کی تعمیر کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے والی کمیٹی نے بیت المقدس کے جنوب میں ایک نئی بستی کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔
اناتولی کے مطابق یہ فیصلہ جولائی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اس خطے کے دورے سے پہلے لیا جانا تھا جو اس دورے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔
شاکید نے کہا کہ وعدے کے مطابق اور اندر اور باہر کے تمام تر دباو کے باوجود لائسنسنگ کمیٹی نے “جفعات ہشاکید” کی بستی کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔
جفعات ہشاکید میں اسکولوں اور تجارتی علاقوں کے علاوہ 700 رہائشی یونٹ شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ زمین تصور کیا جاتا ہے اور آباد کاری کی تمام سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔