طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا انتیسواں دن | غزہ پر صہیونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 9488 شہد/ النصر چلڈرن اسپتال پر صہیونی بمباری، درجنوں شہید / صہیونیوں نے اپنے 341 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی

دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ کے نہتے عوام اور خواتین اور بچوں کے قتل عام کا بھیانک سلسلہ ایسے حال میں جاری ہے کہ مغربی ممالک کی حکومتیں جنگ بندی کی کوئی بھی قرارداد منظور نہیں کرنے دے رہی ہیں، ویٹو کا اختیار رکھنے والے ممالک سلامتی کونسل میں ان قراردادوں کو ویٹو کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی مقتولین کے خون پر آنکھیں بند کرکے جلاد صہیونی ریاست کے حق میں قراردادیں منظور کرنے کے درپے ہیں۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ: طوفان الاقصٰی کاروائی کا انتیسواں اور غزہ پر غاصب دشمن کے بہیمانہ فضائی حملوں کا اٹھائیسواں دن ایسے حال میں شروع ہؤا کہ سید حسن نصراللہ نے شمالی محاذ پر جنگ پھیلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: تمام آپشن میز پر ہیں اورخطے میں امریکی فوجی اڈے اوربحری بیڑے ہمارے نشانے پرہیں۔ 24 گھنٹوں میں صہیونی دشمن کے جنگی طیاروں نے غزہ کے چار اسپتالوں کے اطراف میں اور رفح کی طرف جانے والے زخمیوں کے قافلے اور کئی اسکولوں اور مکانات پر بمباری کرکے بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے اب تک کے حملوں میں 3826 بچوں، 2405 خواتین سمیت 9257 فلسطینی شہید اور 23516 زخمی ہوئے ہیں۔
دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ کے نہتے عوام اور خواتین اور بچوں کے قتل عام کا بھیانک سلسلہ ایسے حال میں جاری ہے کہ مغربی ممالک کی حکومتیں جنگ بندی کی کوئی بھی قرارداد منظور نہیں کرنے دے رہی ہیں، ویٹو کا اختیار رکھنے والے ممالک سلامتی کونسل میں ان قراردادوں کو ویٹو کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی مقتولین کے خون پر آنکھیں بند کرکے جلاد صہیونی ریاست کے حق میں قراردادیں منظور کرنے کے درپے ہیں۔
غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ “حماس” نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
صہیونیوں نے علاقے کا پانی بند کر دیا ہے، بجلی منقطع کر دی ہے۔ نہتے شہریوں اور خواتین اور بچوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہے، جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے، مساجد، اسپتالوں، اسکولوں، گرجا گھروں اور پورے پورے محلات کو تباہ کر چکے ہیں۔ امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ بن رہے ہیں، غرض ہر وہ ظلم و جرم جو وہ کر سکتے ہیں کر رہے ہیں، اور تو اور دو ارب مسلمان بھی اس تاریخی المیئے کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
– اردنی وزیر خارجہ: بین الاقوامی قوانین سے اسرائیل کا استثناء ختم ہونا چاہئے۔
– زمین چوروں کے نوآباد شہروں کے 230000 یہودی مکین بھاگ گئے ہیں۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے انتیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:
23:16 | غزہ کے جبالیا کیمپ پر صہیونی بمباری جاری ہے، جبالیا کے شمال میں ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
23:04 | شام کے شہر الحسکہ کے جنوب میں امریکی فوجی اڈے پر مقاومت کا میزائل حملہ، زبردست دھماکے۔
23:01 | العالم: حماس کے ایک ا اعلیٰ عہدیدار سامی ابو زہری نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے خلاف صہیونی جرائم بند کروانے کے لئے، صہیونی ریاست کے مغربی حامیوں کو تیل اور گیس کی ترسیل بند کر دیں۔۔ ہم صہونی ریاست اور مغربی ممالک کے اتحاد کے خلاف تقدیر ساز جنگ لڑ رہے ہیں۔
22:54 | حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم: امریکہ اور صہیونی ریاست غزہ میں اخلاقی شکست و ریخت سے دوچار ہوگئے ہیں۔
22:54 | العالم: صہیونیوں کے درمیان سید حسن نصراللہ کا خطاب وسیع پیمانے پر دیکھا اور پڑھا گیا اور ان کی توجہ سید کے اس جملے پر مرکوز رہی کہ “طوفان الاقصٰی کاروائی فلسطین کی فتح اور صہیونیوں کی شکست پر منتج ہوگی”۔
20:59 | القسام بریگيڈز کے ترجمان ابو عبیدہ: ہم نے صہیونیوں کے متعدد ٹینکوں کو تباہ کر دیا، جنگ اور صہیونی فوجی مشینری کی تباہی کی تصویریں بہت جلد شائع کریں گے۔
20:35 | غزہ پرغاصب صہیونیوں کی بمباری میں اب تک 40000 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
20:34 | جبالیا کے الہوجا روڈ پر ایک مکان پر صہیونی غاصبوں کی بمباری
20:33 | مشرقی رفح میں عوام کے ایک اجتماع پر صہیونی کی بمباری میں دو فلسطینی شہید۔
20:27 | مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی چوکی پر حزب اللہ کا کامیاب میزائل حملہ؛ سائرن نہیں بجا اور آئرن ڈوم بھی خاموش رہا۔
20:21 | شمالی فلسطین میں صہیونی زمین چوروں کے شہر کریات شمونہ کے صہیونی شہر پر فلسطینی مقاومت کا تباہ کن میزائل حملہ۔
20:18 | فلسطین انفارمیشن آفس نےغاصب صہیونی ریاست کے بہیمانہ حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
20:16 | شمالی غزہ میں شدید جھڑپیں۔ صہیونی فوجی ڈر کے مارے روشنی کے کے گولے پھینک رہے ہیں۔
20:15 | غاصب ریاست غزہ میں ہر 10 منٹ میں دو فلسطینی بچوں کو قتل اور 10 کو زخمی کر رہی ہے۔ مسلسل صہیونی بمباریوں کے نتیجے میں 1250 بچے ملبے تلے مدفون ہیں۔
20:13 | صہیونی طیاروں نے غزہ میں ایک نانبائی کی دکان کے جنریٹرز اور شمسی پینلوں پر بمباری کر دی۔
20:12 | القسام بریگیڈز نے بیت لاہیا کے مقام پر جارح صہیونیوں کے ایک ٹینک یاسین-105 راکٹ سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
19:55 | صہیون وزارت خارجہ: اردوگان نے تل ابیب سے اپنا سفیر بلوا کر حماس کی حمایت کی ہے۔
19:48 | وزارت صحت، غزہ: غزہ پر صہیونی جارحیت سے اب تک 3900 فلسطینی بچے شہید اور 8067 بچے زخمی ہوئے ہیں، 1250 بچے ملبے تلے مدفون ہیں۔
19:43 | WHO نے غزہ میں الشفاء، القدس اور الاندونزی اسپتالوں پر صہیونی بمباری کی مذمت کی۔
19:30 | لندن، کوپن ہیگن اور میلان میں، غزہ پر مسلط کردہ جنگ روکنے کے حق میں مظآہرے۔
19:23 | العالم: پیرس میں ہزاروں فرانسیسیوں کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ، صہیونی جارحیتوں کی مذمت۔
19:10 | غزہ کے شمالی علاقے بیت حانون کی چند عمارتوں میں چھپے ہوئے صہیونی فوجیوں پر القسام بریگیڈز کے TBG اور RBG مارٹر گنوں سے حملے۔

19:03 | القسام نے اسدود اور عسقلان میں صہیونیوں پر میزائل حملے کئے۔
18:45 | اردنی وزیر خارجہ: غزہ کے فلسطینیوں پر حملے اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کر سکتے، قتل عام بند اور جرائم کا خاتمہ ہونا ہونا چاہئے اور بین الاقوامی قوانین سے اسرائیل کا استثناء ختم ہونا چاہئے۔
18:10 | [سینیچر 4 نومبر کی صبح سے] سہ پہر 16:40 تک الشفاء اسپتال میں، 80 شہداء اور 179 زخمی، منتقل کئے گئے ہیں۔
17:50 | القسام بریگیڈز کے مجاہدین بیت لاہیا کے مغربی علاقے العطاطرہ میں، مختلف قسم کے ہتھیاروں سے صہیونی دشمن کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں۔
17:20 | عرب لیگ [بھی گویا جاک گئی اور اس] کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے خبردار کیا: دوستانہ جنگ بندی نہ ہوئی تو غزہ وسیع پیمانے پر بھوک اور موت سے دوچار ہو جائے گا۔
16:38 | القسام کے مجاہدین نے تل الہواء میں صہیونی ٹینکوں کو کنکورس گائیڈڈ راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اور صہیونیوں کے جنگی سازو سامان کو یاسین-105 راکٹوں سے تباہ کر دیا۔
16:13 | اردوگان کے کمزور اقدامات، نام کمانے کی کوشش: انقرہ نے اپنا سفیر واپس بلایا۔ صہیونی ذرائع کے مطابق ترکیہ نے اپنا سفیر صلاح مشورے کے لئے بلایا ہے۔

16:02 | فلسطینی ذرائع: القسام بریگیڈز نے غزہ کے شمال مغربی محاذ پر، مشین گنوں سے فائرنگ کرکے 5 صہیونی فوجیوں کو ہلاک او متعدد کو زخمی کر دیا۔
15:48 | تولوز (Tolosa) فرانس میں غزہ کی حمایت میں مظاہرہ، جنگ بندی اور نہتے شہریوں کے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ۔
15:35 | النصیرات کیمپ پر صہیونی بمباری میں ایک مکان تباہ، 4 فلسطینی شہید۔
15:10 | وزارت صحت: صہیونی غاصبوں نے سینیچر کے دن 10 مقامات پر اجتماعی قتل کے واقعات رقم کئے، 231 افراد شہید۔
14:52 | فلسطین الیوم: غزہ میں جامعۃ الازہر کی تمام عمارتیں صہیونی بمباری کا نشانہ بن کر زمین بوس ہوگئیں۔
14:10 | شہاب نیوز: ترک صدر رجب اردوگان نے کہا: نیتن یاہو کی وقعت اتنی نہیں ہے کہ اس کو بارے میں بولیں، ہم نے اس کو بالکل ترک کر دیا ہے۔ [کیا ترکیہ کے اسلامی ملک پر مسلط اخوانی حکومت صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے گی؟]
13:55 | شہاب نیوز: جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر صہیونی بمباری۔ ‘
13:35 | عمانی وزارت خارجہ نے غزہ پر جرائم کے مرتکب تمام صہیونی اور مغربی مجرموں پر مقدمہ چلانے کے لئے بین الاقوامی عدالت کے قیام کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ: غزہ کے نہتے عوام پر صہیونی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
13:05 | غزہ انفارمیشن دفتر: غاصب اور جارح صہیونی ریاست نے جبالیا کے الفاخورہ اسکول پر سفید فاسفورس کے ممنوعہ بم گرائے ہیں۔
12:40 | جنوبی لبنان میں یارین قصبے کے اطراف پر صہیونیوں کی توپخانے سے گولہ باری۔
12:28 | صہیونی ذرائع: اب تک حماس نے اب تک 242 صہیونیوں قیدی بنایا اور 342 فوجیوں کو ہلاک کر ڈالا ے۔
12:23 | المنار، لبنان: جنوبی لبنان میں الظہیرہ کے قریب جرداح کے مقام پر صہیونی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
12:15 | قدس اخباری ویب گاہ: طوفان الاقصٰی کے آغاز سے اب تک صہیونی زمین چوروں کے نوآباد شہروں سے 230000 باشندے گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔
12:10 | شہاب نیوز: الشجاعیہ-غزہ میں صہیونیوں کی نئی درندگی، بازار البساطات پر بمباری، بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید۔
11:58 | شہاب نیوز: صہیونیوں کے ڈرون نے الشاطیء میں حماس کے سیاسی دفتر کر سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر کو نشانہ بنایا، [جو اس وقت ایران کے دورے پر ہیں]۔
11:46 | المنار: القسام نے بیت لاہیا کے شمال مغرب میں دراندازی کرنے والی صہیونی گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
11:25 | شہاب نیوز: صہیونی غاصبوں نے جبالیا کے الفاخورہ اسکول پر بم گرائے، کئی افراد شہید۔ اس اسکول میں کئی افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔
11:03 | القدس البوصلہ: فلسطینی ہلال احمر کے القدس اسپتال کا آپریشن تھیٹر صہیونی حملوں کے باوجود سرگرم عمل ہے۔ اس اسپتال کے آس پاس کی عمارتیں صہیونی بمباری میں تباہ ہو چکی ہیں، اور اسے صہیونی ریاست کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ اس اسپتال میں مریضوں اور زخمیوں کے علاوہ 17000 بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں۔
10:50 |القدس البوصلہ: سات اکتوبر سے اب تک 46 نامہ نگاروں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ آخری شہید ہیثم حرارہ تھے۔
09:45 | الخلیل شہر کے شمالی بیت امر قصبے میں دیوان آل عوض کے اوپر صہیونی پرچم فلسطینیوں کے ہاتھوں نذر آتش۔
09:45 | شام کے شہر الشدادی میں امریکی قابضوں کے اڈے پر عراق کی اسلامی مقاومت کا میزائل حملہ۔
09:02 | صہیونیوں نے النصیرات کیمپ کے مرکز میں الزہراء شہر کے میئر مروان حمد کے گھر پر بم گرا کر انہیں اہل خانہ کے ساتھ شہید کر دیا۔
08:40 | صہیونی طیاروں نے رفح بندرگاہ پر بمباری کرکے فلسطینی مجھیروں کی 14 کشتیوں کو تباہ کر دیا!!
08:31 | شہاب نیوز: غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں نے غزہ کے الوفاء اسپتال کے مرکزی جنریٹر پر بم گرائے، جس سے وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی اور جنریٹر تباہ ہو گیا۔

08:05 | الجزیرہ: غاصب صہیونی فوج نے غزہ کی بجلی کے واحد ذریعے یعنی شمسی پینلز پر بمباری کر دی۔
08:03 | الخلیل کے جنوب میں الفوار کیمپ پر صہیونی فوجیوں کا حملہ۔
08:02 | برازیل میں فلسطین کی حمایت اور صہیونی ریاست کی مذمت میں مظاہرہ
08:00 | صہیونی وزیر زراعت آوی دیختر: ہم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کو سات اکتوبر کے حماس کے حملے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
07:58 | غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں نے غزہ کے مرکز میں المغازی کیمپ اور مشرق اور جنوب میں الزیتون اور تل الہواء، نیز خان یونس پر بمباری کی۔
07:40 | سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، انتونیو گوٹیرس: الشفاء اسپتال میں ایمبولینسوں پر اسرائیلی بمباری سے دہشت محسوس کر رہے ہیں۔
07:35 | النصیرات اور رفح میں صہیونی بمباری سے سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی۔
07:20 | نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک نامہ نگار کو برخاست کیا ہے جس نے صہیونی ریاست پر غزہ میں نسل کشی کا مجرم قرار دیا تھا۔
07:15 | غزہ پر تھوڑی دیر پہلے ہونے والے صہیونی حملے:
ـ مشرقی غزہ میں محلہ الزینوں کئی بار صہیونی طیاروں کے حملوں کا نشانہ بنا۔
ـ صہیونی جنگی کشتیوں نے النصیرات اور الزوائدہ پر گولہ باری کی۔
ـ صہیونی طیاروں نے الشفاء اسپتال پر بمباری کی۔
ـ النصیرت کیمپ پر صہیونی بمیاری میں چھ فلسطینی شہید۔
ـ صہیونی طیاروں نے الشفاء اسپتال کے آس پاس واقع رہائشی اور تجارتی عمارتوں پر نصب شمسی پینلز پر بم گرائے۔
ـ غزہ کے محلے النصر میں الزہارنہ رہائشی عمارت پر صہیونی غاصبوں کی بمباری۔
ـ النصیرات کے صلاح الدین روڈ پر صہیونی غاصبوں کی بمباری۔
ـ غاصب صہونیوں نے غزہ کے مرکز میں البریج کیمپ پر گولہ باری کی۔
07:05 | الشفاء اسپتال میں ایک جنریٹر پر صہیونیوں کی بمباری سے آگ لگ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔