عالمی یوم القدس، آئی ایس او کراچی نے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوتی مہم کا آغاز کر دیا
فاران: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی آمد کے موقع پر 14 رمضان کو منعقد ہونے والی عظیم الشان آل پارٹیز کانفرنس کی دعوتی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ دعوتی مہم کے پہلے مرحلے میں آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد رضوی کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری اور سابق صدر کراچی بار ایسوسی ایشن حیدر امام رضوی سے ملاقات کی اور ان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دعوت قبول کرتے ہوئے دونوں حضرات نے آئی ایس او کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او رہنماؤں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عالم اسلام کے مشترکہ مسئلہ یعنی مسئلہ فلسطین کے حق میں اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اور پاکستان سمیت عالم اسلام میں امریکی و صہیونی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی قیادت کو ایک چھتری تلے لانا ہے تاکہ فلسطین کے حق میں اور صہیونی و امریکی جنایت کاریوں کے خلاف پاکستان سے بھی ایک موثر آواز اٹھ سکے۔
تبصرہ کریں