عربوں کی انتہائی بے شرمی کا ثبوت/ بحرینی نائب وزیر خارجہ کا چار روزہ اسرائیل دورہ
فاران؛ خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے جاری اقدامات کے حوالے سے بحرینی نائب وزیر خارجہ نے خیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کا چار روزہ دورہ شروع کیا ہے۔
عبرانی اخبار معاریو کے مطابق بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ گذشتہ روز چار روزہ دورے پر تل ابیب پہنچے۔
عبرانی اخبار کے مطابق بحرینی نائب وزیر خارجہ اسرائیلی صدر یتزحاق ہرٹرزوگ اور وزیر خارجہ یائیرلبید سے ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل الن اوشبیز کی قیادت میں سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ مسٹر اوشبیز بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
بحرین نے پندرہ ستمبر 2020ء کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ امریکی آشیر باد پر کیا گیا جسے فلسطینی قوم نے’خیانت‘ قرار دیا تھا۔
تبصرہ کریں