غاصب اسرائیلی فوج کا اعتراف
فاران: صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا فوجی مقبوضہ قدس شہر کا باشندہ تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ انتیس سالہ میجر الیاہو بنیامن پانچ سو اکیاون ویں آرمی بریگیڈ کی ایک بٹالین کے انجینئرنگ یونٹ کا اہلکار تھا۔
غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ فلسطین کے استقامتی مجاہدین کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پیرا شوٹ بریگیڈ کی دو سو دو ویں بٹالین کا ایک افسر اور دو سپاہی، پانچ سو اکیاون ویں بریگیڈ کی چھ سو ستانویں ویں بٹالین کا ایک افسر اور پانچ سو اکیاون ویں بریگیڈ کی چھ ہزار پانچ سو اکیاون ویں بٹالین کا ایک سپاہی، یہ سبھی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح اور خود صیہونیوں کے اعتراف کے مطابق غزہ پٹی پر زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے اور طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر تین سو اکیاون ہو گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں جاری ہوئے ہیں کہ جب غاصب صیہونی حکومت کے خبری ذرائع نے چند روز پہلے کہا تھا کہ اس حکومت کے ایک مشہور صحافی “افرائیم مردخائی” کو ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق “افرائیم مردخائی” کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے کہا کہ اس نے درجنوں “اسرائیلی” فوجیوں کی لاشیں دیکھی ہیں جن کا تل ابیب کے ایک اسپتال میں ڈھیر لگا ہوا ہے۔افرائیم مردخائی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کو نہیں دیتی ہے۔
تبصرہ کریں