غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں 22 صحافی شہید
فاران: نامہ نگاروں کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جب سے فلسطینیوں اور غاصب صیہونی کے درمیان جنگ شروع ہوئی ہے، شہید ہونے والے چار ہزار سے زائد افراد میں کم سے کم بائیس صحافی اور نامہ نگار شامل ہیں ۔
اس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان صحافیوں اور نامہ نگاروں میں اٹھارہ فلسطینی، ایک لبنانی نامہ نگار شامل ہے جبکہ صیہونی حکومت کے ہی حملوں میں تین صیہونی نامہ نگار بھی مارے گئے ہیں۔
اسی طرح کہا جاتا ہے کہ آٹھ صحافی و نامہ نگار زخمی بھی ہوئے ہیں اور تین دیگر لاپتہ ہیں اور یا انھیں گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے نہتھے و مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جارحیت گذشتہ چودہ دنوں سے جاری ہے جس کے دوران چار ہزار ایک سو سینتیس فلسطینی شہید اور تیرہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے ستّر فیصد شہدا عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ افراد پر مشتمل ہیں۔













تبصرہ کریں