غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 13 فلسطینی گرفتار
فاران: آج منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کر دیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تورپھوڑ کی اور قیمتی سامان، نقدی اور زیورات کی بڑی مقدار لوٹ لی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے وسطی علاقے میں تلاشی کی کارروائیوں میں بیت لحم سے جب کہ بیت المقدس سے کئی فلسطینی گرفتار
کرلیے گئے۔
ادھر شمالی بیت المقدس میں بدو کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان ہونےو الی جھڑپوں میں فلسطینیوں نے سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیاں اور فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روز کا معمول ہے۔ اسرائیلی فوج بگیر کسی الزام کے نہتے فلسطینیوں کو گرفتارکرکے تفتیشی مراکز منتقل کرتی ہے جہاں ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔













تبصرہ کریں