غزہ میں اسرائیلی بربریت میں مزید 112 فلسطینی شہید، 150 زخمی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 13 قتل عام کیے جس کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 شہید یا 148 زخمی ہوئے۔

فاران: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 13 قتل عام کیے جس کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 شہید یا 148 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین،زخمی اور شہداء اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔

 

اس طرح گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 27 ہزار 131 شہید اور 66 ہزار 287 زخمی ہوئے ہیں۔