غزہ میں انروا کے شہید ملامین کی تعداد 207 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ صہیونی جنگ کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے شہید ملازمین کی تعداد بڑھ کر 207 ہو گئی ہے۔
فاران: غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ صہیونی جنگ کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے شہید ملازمین کی تعداد بڑھ کر 207 ہو گئی ہے۔
یہ اعلان انسانی ہمدردی کے عالمی دن کےموقعے پر کل انیس اگست کو جاری کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کوموصول ہونے والے ایک بیان میں ’انروا‘ نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تنظیم کے 207 کارکنان شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے کچھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے”۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ شہداء کا تعلق مختلف شعبوں سے تھا جن میں ڈاکٹرز، انجینیرز، اساتذہ اور دیگر شامل ہیں۔
انروا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  “عالمی انسانی دن پر ہم اپنے شہید کارکنوں کو یاد کرتے اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں”۔
قابل ذکر ہے کہ ’انروا‘ نے 9 اگست کو انکشاف کیا تھا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 205 انسانی امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔