غزہ میں تاحال 115 شیر خوار بچوں کا قتل
فاران: غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر 311 دنوں سے جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والے شیر خوار بچوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے۔
گذشتہ روز جڑواں شیرخوار بچےایسل اور ایسر ابوالقمصان شہید ہوگئے۔ یہ دنوں جڑواں بھائی تھے اور چند روز قبل پیدا ہوئے تھے۔
وزارت صحت نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ “دو شیر خوار بچوں ایسل اور ایسر ابو القمصان جو نواگست کو پیدا ہوئے تھے گذشتہ روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے شیر خوار بچوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی ہے۔
دو شیر خوار بچے ایسل اور ایسر اپنی ماں کے ساتھ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ انہیں دیر البلح میں ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کیا گیا۔
تبصرہ کریں