غزہ میں جنگ کو ختم ہونا چاہئے۔۔ یورپی یونین

یورپی اتحاد کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اتوار [18 فروری 2024ع‍] کو زور دے کر کہا کہ غزہ کی جنگ کو ختم ہونا چاہئے، لیکن مغربی کنارے کے بارے میں کوئی بھی کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔

فاران: یورپی اتحاد کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اتوار [18 فروری 2024ع‍] کو زور دے کر کہا کہ غزہ کی جنگ کو ختم ہونا چاہئے، لیکن مغربی کنارے کے بارے میں کوئی بھی کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا: ہمیں عرب امن منصوبے کی حمایت کرنا چاہئے اور امریکہ کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔

بوریل نے مزید کہا: ملت فلسطین کے لئے آشکار مستقبل کی منظر کشی کے بغیر مشرق وسطی میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کہ صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کئی مرتبہ دو ریاستی حل کی مختلافت کی ہے۔

امریکہ نے فلسطین کے حوالے سے اپنے دوہرے معیاروں کو جاری رکھتے ہوئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کے مطابق، بائیڈن انتظامیہ یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتی ہے۔ بائیڈن منصوبے میں فلسطینی ریاست کی حدود کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

ادھر صہیونی اخبار “اسرائیل ہیوم” نے ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے منصوبے کو نیتن یاہو نے بہت دیر سے مسترد کیا لیکن اس کا لب و لہجہ نرم تھا! اور یہ رد عمل [اسرائیل ہیوم کے بقول] ایک ضمنی مفاہمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور وہ یہ کہ [نیتن یاہو] ممکنہ طور پر امریکہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کئے جانے کی مخالفت کرے گا لیکن فلسطین کے مسئلے پر مستقبل کے مذاکرات کو غیر مشروط طور پر قبول کرے گا۔