غزہ میں رہائشی مکان پر اسرائیلی حملہ، تین افراد شہید

غزہ کی پٹی پر صہیونی حکومت کے حملوں کے تسلسل میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

فاران: غزہ کی پٹی پر صہیونی حکومت کے حملوں کے تسلسل میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
فارس نیوز ایجنسی؛ الجزیرہ نے غزہ کی پٹی کی شہری دفاع کی وزارت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مشرقی غزہ میں شجاعیہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر صہیونی حکومت کے حملے میں کم از کم تین افراد شہید اور متعدد لاپتہ ہیں۔
نیز مغربی غزہ شہر کے صلاح الدین اسکول پر اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم چار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینیوں کو شہید اور 89 کو زخمی کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں 464 روزہ جنگ کے دوران جاری ہونے والے اس اعلان کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد 46 ہزار 565 اور زخمیوں کی تعداد 109,660 ہو گئی ہے۔