غزہ میں مزید 31 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 45059 ہوگئی

وزارت صحت نے مزید کہا کہ ان حملوں میں 31 فلسطینی شہید اور 79 زخمی ہوئے۔

فاران: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے جنگ کے 438ویں روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس پٹی میں فلسطینی شہریوں کے مزید تین قتل عام کیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت نے مزید کہا کہ ان حملوں میں 31 فلسطینی شہید اور 79 زخمی ہوئے۔

اس طرح گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف جنگ کے شہداء کی تعداد 45059 اور زخمیوں کی تعداد 107041 ہو گئی ہے۔

دریں اثناء غزہ کی پٹی میں اب بھی ہزاروں افراد لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔