غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں 63 افراد شہید

الجزیرہ نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حالیہ حملوں میں درجنوں فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فاران: الجزیرہ نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حالیہ حملوں میں درجنوں فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی میڈیا نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کے مجرمانہ حملے جاری ہیں۔
الجزیرہ نے غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ “منگل کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔”
رپورٹ میں کہا گیا ہے: “غزہ شہر کے مغرب میں شیخ رضوان محلے میں واقع العہلی کلب میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں پر بمباری سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔”
غزہ کی پٹی میں الجزیرہ کے نامہ نگار نے کہا: “غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع دیر البلاح میں ایک مکان پر اسرائیلی حملے میں گیارہ فلسطینی شہید ہو گئے، جہاں پناہ گزینوں کو رکھا جا رہا ہے۔”