غزہ پر حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 شہید

"المیادین" نیٹ ورک نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے دوران 62 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فاران: “المیادین” نیٹ ورک نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے دوران 62 فلسطینی شہید ہو گئے۔
بین الاقوامی گروپ فارس نیوز ایجنسی؛ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے مجرمانہ حملے اور فلسطینیوں کا قتل عام جمعرات کی صبح سے عالمی اداروں اور فورمز کی خاموشی کے سائے میں جاری رہا۔
“میادین” نیٹ ورک نے طبی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح سے جمعرات کی صبح تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے دوران 62 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں المیادین کے نامہ نگار نے کہا: “غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں واقع مواسی کے علاقے میں قابضین کی طرف سے پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہو گئے۔”
“الجزیرہ” نیٹ ورک نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع دیر البلاح شہر کے مغرب میں ایک رہائشی مکان پر قابضین کے حملے میں ایک بچہ شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں واقع شہر بیت لحیہ صیہونی فضائی حملوں کا نشانہ ہے۔