غزہ پر صیہونی حملے کا آٹھواں دن؛ 23 فلسطینیوں کی شہادت
فاران: آج صبح غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ کے مطابق آج منگل کی صبح وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہو گئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر قابض حکومت کے حملوں کی تازہ ترین لہر میں خان یونس کے مغرب میں المواسی کے علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خان یونس کے شمال میں حماد شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر صہیونی حملوں میں ایک بچے سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔
خان یونس کے قصبے عباسان الکبیرہ کے مشرق میں فضائی حملوں میں متعدد افراد شہید یا زخمی بھی ہوئے۔
غزہ کی پٹی کے وسط میں الزوائدہ کے علاقے کو بھی قابض فوج نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
جنوبی غزہ شہر کے صابرہ محلے میں ایک رہائشی مکان پر قابض فوج کے فضائی حملے میں چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تبصرہ کریں