غزہ پر غاصب اسرائیل کی فوج کی جارحیت میں 3 ہزار فلسطینی شہید
فاران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں فلسطین کی وزارت صحت نے آج منگل کی شام کو غاصب اسرائيلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے آغاز سے اب تک تقریبا 3 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس درمیان 12500 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بھی غاصب فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں غزہ پٹی کے سینکڑوں افراد کی لاشیں ملبے تلے دبے ہونے کی خبر دی ہے۔ یونیسیف کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کے شدید اور مسلسل حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔













تبصرہ کریں