غزہ کی حمایت میں کھل کر اترا یمن، امریکہ اور اسرائیل کو دی کھلی دھمکی
فاران: المیادین چینل کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے تاکید کی کہ یمن میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں اور اہم اہداف کو بتدریج نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری قوت سے اسرائیل کو اس کے جرائم روکنے پر مجبور کر دیں گے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا کہ یمن نے مقبوضہ فلسطین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغ کر امریکیوں اور اسرائیلیوں کو حیران کر دیا۔
علی القحوم نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے پاس ایسے میزائل اور ڈرون ہیں جو صیہونی حکومت کے دفاعی نظام کو دھوکہ دے کر اسرائیل کے اسٹریٹجک اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔
اس یمنی عہدیدار نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کو اس کے جرائم سے باز رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جان لے کہ یمن میں اسرائیلی فوج اور اس کے اہم اہداف کو بتدریج نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔
قبل ازیں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ یمنی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں فوجی اہداف کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا۔













تبصرہ کریں