طوفان الاقصیٰ کا چھتیسواں دن

غزہ کے شہداء کی تعداد 11208 افراد / الشفاء اسپتال پر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ

وزارت صحت، غزہ: سات اکتوبر سے، غزہ پر غاصب صہیونی بمباریوں میں اب تک 4506 بچوں، 3027 خواتین اور 678 بزرگوں سمیت 11208 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں؛ جبکہ 29500 فلسطینی زخمی اور 2700 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

فاران: صہیونی ریاست کے ٹینکوں نے الرتنیسی چلڈرن اسپتال، النصر چلڈرن اسپتال اور العیون اسپتال کو گھیر لیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق جمعہ کی شب کو بیت لاہیا کے علاقے میں صہیونیوں کو غیر متوقعہ جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بیت لاہیا کے اس معرکے کو غاصب صہیونی ریاست کے لئے 7 اکتوبر کی کاروائی طوفان الاقصی سے بھی زیادہ تباہ کن قرار دیا ہے۔
صہیونی غاصب اپنی فوج کے جانی نقصانات کے حوالے سے 349 ہلاکتوں پر رکے ہوئے ہیں اور صہیونیوں کے درمیان ہلاکت خیز بے چینی کے خوف سے اپنے ہلاک شدگان کی تعداد بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے چھتیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:
22:07 | صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی سعودی ولیعہد کو دورہ ایران کی دعوت۔
– آیت اللہ رئیسی نے اسلامی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد اور رئیس الوزراء محمد بن سلمان سے بات چیت کی اور انہیں دورہ ایران کی دعوت دی۔
21:58 | غزہ کا القدس اسپتال صہیونی ٹینکوں کے گھیرے میں۔
21:38 | القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ: غزہ میدان جنگ بنے گا، یہاں دشمن کو کبھی بھی چین و سکون نہیں ملے گا۔ ہمارے مجاہدین کی جانفشانی فتح و کامیابی کی تمہید ہے۔ یہ ایک غیر منصفانہ جنگ ہے، لیکن ہم نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو لرزہ بر اندام کر دیا ہے۔۔ صہیونی ٹینکوں کو ہماری شدید مزاحمت کی وجہ سے پسپا ہونا پڑا۔ ہمارے مجاہدین سرنگوں اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں سے نکل کر غاصب ریاست کے ٹینکوں کو تباہ کردیتے ہیں۔۔ اس سرزمین میں صہیونی دشمن کو نہتے عوام کے قتل عام کے سوا کچھ بھی نہ مل سکا۔
20:53 | وزارت صحت، غزہ: غاصب ریاست کے حملوں کے نتیجے میں الشفاء اسپتال کا کام بند ہو چکا ہے اور غاصب صہیونیوں کی کاروائیوں کا میدان بنا ہؤا ہے۔
20:35 | سعودی دارالحکومت ریاض میں اسلامی سربراہوں کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر صدر رئیسی اور صدر بشار اسد کی ملاقات اور بات چیت۔
19:51 | ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہوں کے ہنگامی اجلاس کا اختتامی بیان:
– غزہ پر مسلط کردہ انتقامی جنگ کو جائز دفاع یا کسی بھی بہانے سے جائز قرار دینے کو تسلیم نہیں کرتے۔
– غزہ پر “اسرائیل” کے حملے اور استتعماری ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
– تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو ہتھیاروں اور تیل کی ترسیل بند کریں۔
– غزہ کا محاصرہ اٹھایا جائے، عربی، اسلامی اور بین الاقوامی امدادی ساز و سامان کی فوری ترسیل ممکن بنائی جائے۔

19:36 | لندن 5 لاکھ سے 10 لاکھ تک عوام کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ۔ صہونی جارحیت کی مذمت۔
19:24 | غزہ کے بیت حانون کے علاقے میں صہیونی فوجیوں پر کامیاب حملے، متعدد ہلاک۔
19:24 | امریکی ویب گاہ: فلسطینی مقاومت کے خاتمے پر برسوں کا عرصہ لگے گا۔ سات اکتوبر کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملے کے باوجود، اسرائیلی کمانڈروں کا اعتراف ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے کے ڈھانچے کی مکمل تباہی کے باوجود، حماس ابھی تک قائم و دائم ہے۔
18:27 | سید حسن نصراللہ: صہیونی دشمن کا مقصد فلسطین اور خطے عوام کو سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کرنا ہے / اسلامی ممالک غزہ پر جارحیت بند کرانے اور انسانی بنیاد پر امداد پہنچانے کی کوشش کریں / امریکہ نے شام اور عراق میں اپنے 46 فوجی اڈوں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔ / امریکہ بے بسی کے عالم میں ایران کو دھمکیاں دیتا ہے۔
ریاض میں منعقدہ اسلامی سربراہوں کے ہنگامی اجلاس کی جھلکیاں:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی:
– آج سب کو واضح کرنا پڑے گا کہ وہ کس صف میں کھڑے ہیں: مجاہدین کی صف میں ہیں “كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ”، یا پھر أَلَدُّ الْخِصَامِ (سب سے زیادہ جھگڑالو اور کینہ ور) اور حرث و نسل بشر کو تباہ کرنے والوں کی صف میں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان:
– ہم فلسطین اپنے بھائیوں کے خلاف خونخوارانہ اور بے رحمانہ جنگ کی شدت سے مذمت کرتے ہیں اور جنگ کے فوری خاتمے اور غزہ کو امداد کی ترسیل کے لئے گذرگاہوں کے تعین کے خواہاں ہیں۔
جنگ ددمنشانه و بی‌رحمانه علیه برادرانمان در فلسطین را قویا محکوم کرده و خواستار توقف فوری این عملیات نظامی و ایجاد گذرگاه‌های انسانی در غزه هستیم.
– ہم غزہ کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مذمت کرتے ہیں، اور اس علاقے سے محاصرہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس:
– فلسطینی قوم کو نسل کُشی کا سامنا کر رہی ہے۔
– صہیونی ریاست فلسطینی بچوں اور عورتوں کے قتل کی ذمہ دار ہے۔
– امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی سرزمین پر قبضہ ختم کرے۔
– اسرائیل نے ملت فلسطین کی بے مثل نسل کشی کا آغاز کیا ہے اور تمام سرخ لکیروں کو پار کر گیا ہے۔
– صہیونیوں نے 40 ہزآر فلسطینیوں کو ـ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ـ شہید یا زخمی کر دیا ہے۔
– مغربی کنارے میں ہمارے عوام کو صہیونی فوجیوں اور یہودی نوآبادکاروں کے دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہے۔
– دنیا کے احرار دوہرے معیاروں اور ملت فلسطین کی نسل کشی کو نہیں مانتے۔
– اسرائیل اور اس کے حامی اس ظالمانہ جنگ میں فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔
– ہم پورے فلسطین ـ اور بالخصوص قدس میں ـ انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی:
– غزہ کے عوام کا اجتماعی قتل ناقابل قبول ہے۔
– غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا نفاذ اور اس علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے بارے میں بین الاقوامی تحقیق کرنا چاہئے۔
– ہم بین الاقوامی برادری سے کہتے ہیں کہ مصر کئی عشروں سے امن و صلح کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم:
– صہیونی ریاست کے گماشتے ڈآکٹروں، امدادی کارکنوں، بچوں، خواتین اور بڑے بوڑھوں کو قتل کر رہے ہیں۔

14:55 | حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاؤوق: مقاومت اسلامیہ اسرائیل کی ہر جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کی پابند ہے۔
14:41 | دبئی میں اسی ہفتے بڑا فضائی میلہ (2023 Dubai Airshow) منعقد ہو رہا ہے اور غاصب صہیونی ریاست کی چار کمینیاں اس میلے میں شرکت کریں گی وہ بھی ایسے حال میں کہ جب صہیونی ریاست نے غزہ میں فلسطینیوں پر عرصۂ حیات تنگ کر دیا ہے اور فلسطینیوں کے قتل میں عام میں مصروف ہے۔
14:39 | شامی ذرائع: شام میں رمیلان کے مقام پر امریکی قابضوں کے فوجی اڈے میں شدید دھماکے سنائی دیئے ہیں۔
14:36 | العالم: صہیونی ذرائع ـ غزہ میں طویل عرصے سے صہیونی کاروائیوں کے باوجود ـ کوئی بھی قابل ذکر کامیابی حاصل نہ ہونے پر نیتن یاہو پر لعنت ملامت کرنے لگے ہیں۔
14:33 | صدر شام نے اپنے عراقی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: غزہ پر صہیونی حملے میں مغرب کی براہ راست شراکت ہی غاصب ریاست کی قتل کی مشین کو مزید قتل و غارت کی ترغیب دلا رہی ہے۔
14:21 | صدر اسلامی جمہوریہ ایران ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ہال میں داخل ہوگئے۔
14:14 | اجتماعی قتل کے ہتھیاروں اور بین الاقوامی قوانین کے ایک عرب ماہر و تجزیہ کار نے کہا: ایک ماہ سے زیادہ جاری رہنے والی جنگ سے یہی ظاہر ہؤا ہے کہ صہیونی ریاست عسکری محاذ پر شکست کھا گئی ہے، اور اس پورے عرصے میں نہتے عوام کے خلاف لڑ رہی ہے۔
13:44 | ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: عالمی رائے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا جواز پیش کرنے کے سلسلے میں صہیونیوں کی تشہیری مہم کا دھوکہ نہیں کھائے گی۔
13:41 | غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان: غزہ میں واقع الشفاء اسپتال اپنا کام جاری رکھنے سے پوری طرح عاجز ہو چکا ہے، اور سرجری کا شعبہ غاصبوں کے بموں کا نشانہ بن کر تباہ ہو چکا ہے۔
12:59 | سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان آج لبنان کے وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے یوم الشہید کی مناسبت سے، خطاب کریں گے۔ دنیا کے لوگ سننے کے لئے بے چین۔
11:57 | غزہ میں 42 فیصد شہداء ان علاقوں میں شہید ہوئے ہیں جنہیں غاصب صہیونی ریاست نے محفوظ قرار دیا تھا۔
11:52 | اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ: طے پایا ہے کہ ریاض میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے توسط سے، خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے والوں کے لئے مضبوط اور دو ٹوک پیغام دیا جائے۔
11:34 | مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مرگلیوت نامی صہیونی قصبے میں غاصب فوجیوں کی چوکی میں زبردست دھماکہ سنائی دیا۔
– حزب اللہ نے رامین صہیونیوں کی چھاؤنی پر میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اس چھاؤنیکے اطراف فائرنگ کا تبادلہ ہؤا۔
– صہیونیوں نے یارون کے علاقے میں پیدل فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
– حزب اللہ نے حی البستان پر میزائل داغے
– جرداح پر بھی حزب اللہ کا کامیاب میزائل حملہ
– صہیونیوں نے جنوبی لبنان پر گولہ باری کی۔
11:09 | صہیونیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے حزب اللہ کے تین ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا تھا لیکن حزب اللہ نے ویڈیو رپورٹ نشر کرکے عملی طور پر ثابت کیا کہ یہ تینوں کامیکازے ڈرون مقررہ نشانوں پر لگے ہیں۔
11:04 | فلسطین الیوم: الشفاء اسپتال پر صہیونی توپخانے کا حملہ۔
10:54 | غزہ کی وزارت داخلہ: صہیونیوں نے النصیرات کی مسجد الہدیٰ کے اطراف میں عوام پر گولی چلائی ہے۔
10:41 | قدس بریگیڈز نے صہیونیوں کے دیو ہیکل ڈرون ہیرون ٹی بی ایتان کو مار گرایا جو 12 کلومیٹر کی اونچائی پر اڑتا ہے۔
10:27 | بلجیئم کے رکن پارلیمان مالک عاشور نے بلجیئم کی مارکیٹوں میں اسرائیلی مصنوعات درآمد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کا۔

10:06 | حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں براک نامی صہیونی اڈے کو کامیکازے ڈرون کا نشانہ بنایا۔
09:50 | مغزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے کہا کہ تقریبا 100 شہدائے کی لاشیں الشفاء اسپتال کے باہر زمین پر بکھری پڑی ہیں، اور بلا توقف بمباریوں کی وجہ سے، اس علاقے کی طرف ایمبولینسوں کی نقل و حرکت ممکن نہیں۔ البرش نے کہا: الشفاء اسپتال میں شہداء کی تدفین کے لئے اجتماعی قبر کھودیں گے، کیونکہ اسپتال سے باہر جانا ممکن نہیں۔
09:47 | صدر اسلامی جمہوریہ ایران: امریکی ایک طرف سے پیغام دیتے ہیں کہ غزہ کی جنگ نہ پھیلنے پائے اور دوسری صرف سے صہیونی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کرتے ہیں۔ امریکہ ہی غزہ کی جنگ بندی میں رکاوٹ ہے۔۔۔ ہم نے یک ماہ قبل ہنگامی کہ اجلاس کی درخواست دی تھی، لیکن اجلاس “کچھ وجوہات کی بنا پر” تاخیر سے منعقد ہو رہا ہے
09:41 | وزارت صحت، غزہ: غاصب ریاست کی بہیمانہ بمباریوں کے آغاز سے اب تک طبی عملے کے 198 افراد شہید ہوئے ہیں، 53 ایبمبولینس تباہ، 135 طبی مراکز پر بمباری، 21 اسپتال اور 47 اسپتال بند۔
09:15 | بلا سرحد ڈاکٹرز: ہم الشفاء اسپتال میں اپنے رفقائے کار کے ساتھ رابطہ نہیں کر سکتے، انٹرنیٹ بند ہے۔ ہم اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے کی صحت و سلامتی کے حوالے سے فکرمن ہیں۔ اسپتال پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، مریض اسپتال میں ہیں اور ان میں سے بہت سارے افراد ہلنے جلنے سے عاجز ہیں۔
09:03 |فلسطین الیوم: غاصب صہیونی فوجی الشفاء اسپتال کے قریب مربع العباس کے علاقے، الکرامہ کمپلیکس اور محلہ النصر میں لوگوں کو ناخل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
09:00 | شمالی غزہ میں مقاومت کے مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
08:47 | وزارت صحت، غزہ: 2700 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1500 بچے شامل ہیں۔
07:46 | فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ: عالمی ریڈ کراس اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں سرگرم عمل صحافیوں کی حمایت کریں۔
08:19 | گوگل کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم غزہ پر صہیونی حملے کی بنا پر صہیونی ریاست کے ساتھ اربوں ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دے۔
08:10 | وزارت صحت، غزہ: الشفاء اسپتال پر غاصب صہیونیوں کے ممنوعہ ہتھیاروں کے حملوں میں 100 افراد شہید ہوگئے ہیں جن کے لئے اسپتال میں ہی اجتماعی قبر کھودی جا رہی ہے۔ اسپتال سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے۔
08:09 | مغربی کنارے کے شہر نابلس سے پسپا ہوتے ہوئے غاصب فوجیوں پر مجاہدین کی فائرنگ۔
07:56 | برطانویوں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے، غزہ پر غاصب صہیونیوں کے وحشیانہ حملوں پر احتجاج۔
07:49 | غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے اور اسی اثناء میں غاصب صہیونیون نے غزہ کے کئی اسپتالوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور بعض اسپتالوں پر گولہ باری کر رہے ہیں۔
07:46 | نیویارک میں مظآہرے، فلسطین کی حمایت اور غزہ پر حملے کی مذمت
07:28 | WHO کی نیند مقررہ موقع پر ٹوٹ گئی: غزہ کا نظام صحت درہم برہم ہو گیا ہے۔
07:12 |المنار: جرنلسٹ سنڈیکٹ نے انٹرنیٹ منقطع ہونے کے بعد، الشفاء اسپتال میں صہیونیوں کی طرف کے انسانیت کے خلاف جرائم کے امکان سے خبردار کیا ہے۔
07:07 | الجزیرہ: الشفاء اسپتال کے اندر تعینات نامہ نگاروں کا انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
07:01 | فلسطین الیوم: غزہ کے الشفاء اسپتال پر صہیونیوں کا فاسفورس بموں سے حملہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔