فلسطینی مزاحمت کا دشمن پرکاری وار، 100 صہیونی جھنم رسید، 1000 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھرآگ اور خون کا کھیل مسلط کیا ہے۔

فاران: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھرآگ اور خون کا کھیل مسلط کیا ہے۔ تاہم اس بار قابل تحسین بات یہ ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے۔ سامان حرب وضرب میں غیرمعمولی تفاوت کے علی الرغم فلسطینی مجاھدین نے ایک سو سے زاید قابض صہیونیوں کو جھنم رسید کرتے ہوئے ایک ہزار کو زخمی کردیا ہے۔

دوسری طرف دو سو کے قریب فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ ڈیڑھ ہزار سے زاید زخمی ہیں۔

غزہ سے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی غیرقانونی بستیوں پر ایک روز میں کم سے کم پانچ ہزار راکٹ داغے ہیں جن سے ہرطرف تباہی پھیلی ہے۔

اسرائیلی حکومت نے اعتراف کیا ہے ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے داغے گئےراکٹ حملوں میں کم سے کم 100 اسرائیلی جھنم واصل ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زاید زخمی ہیں۔

قطر سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل نے غزہ کی پٹی سے نشانہ بنائے گئے اسرائیلی مقامات کو ایک نقشے میں دکھایا ہے۔