فلسطین کی تاریخی عمارتوں پر قبضہ، یونیسکو کو لکھا احتجاجی مکتوب

مرکز نے کہا کہ اس نے ازولے کو مقبوضہ یروشلم کے شیخ جراح محلے میں ایک تاریخی مکان کو مسمار کرنے والے اسرائیلی اقدام  اور جرم کے بارے میں آگاہ کیا۔

فاران: جمعرات کے روز ہیمایا سینٹر فار ہیومن رائٹس نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ’ آڈرے ازولے‘ کو مقبوضہ بیت المقدس میں موجودہ پیش رفت اور نقل مکانی کی پالیسی میں اضافے کے بارے میں ایک طویل  مکتوب بھیجا ہے۔

مرکز نے کہا کہ اس نے ازولے کو مقبوضہ یروشلم کے شیخ جراح محلے میں ایک تاریخی مکان کو مسمار کرنے والے اسرائیلی اقدام اور جرم کے بارے میں آگاہ کیا۔

مرکز نے اپنا پیغام  ویب سائٹ پر شائع کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض افواج کے مسلسل حملوں کو روکنے کے لیے سخت محنت کی جائے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ثقافتی، تاریخی اور مذہبی جارحیت کا مقابلہ کیا جائے۔

مرکز کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے القدس کے پرانے شہر کی دیواروں سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر شیخ جراح محلے میں ایک تاریخی مکان کو مسمار کر دیا۔ یہ مکان محمود صالحیہ کی ملکیت تھا جو1948 سے اپنے خاندان کے ساتھ یہاں پررہائش پذیر ہیں۔