فیاض بخش: تحریک مزاحمت کے استحکام میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے
فاران تجزیاتی ویب سائٹ: “خواتین اور القدس” کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے نفیسہ فیاض بخش نے توحیدی مکتب کے احیاء میں مسلم خواتین کے کردار کا ذکر کیا اور کہا: قرآن کی آیات کے مطابق، آسیہ نے حضرت موسیٰ کے توحیدی مکتب کو زندہ کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ جب آسیہ کو حضرت موسیٰ کی دعوت کی حقانیت کا احساس ہوا، تو وہ شدید ترین شکنجوں کے باوجود ایمان کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: “خواتین اسلام کے آغاز سے ہی مردوں کے شانہ بشانہ اسلام کا دفاع کرتی رہی ہیں۔ اسلام میں خواتین کا کردار بہت مضبوط اور مستحکم ہے، اور ہم نے کربلا کے دوران اس کردار کا مشاہدہ کیا۔ اسلام اور ائمہ طاہرین (ع) کے دفاع میں عورتوں کا کردار صرف خواتین اہل بیت(ع) میں منحصر نہیں تھا بلکہ دیگر شیعہ خواتین بھی تمام تر دباؤ کے باوجود حریم اہل بیت(ع) کا دفاع کرتی رہی ہیں۔
اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ کی مشیر برائے امور خواتین نے مزید کہا: “خواتین، الہی رہنمائوں کے زیر اثر، دین کے دفاع میں ثابت قدم رہیں، ان تحریکوں کی فتح ہو گی جس میں ان تحریکوں کے قائدین کے عزم کے ساتھ ساتھ خواتین بھی پیش پیش ہوں تاکہ مزاحمت کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ مزاحمت کے استحکام میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ “خواتین اور قدس شریف” بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی اور دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ایران اور دیگر ممالک کے مفکرین نے شرکت کی۔













تبصرہ کریں