قابض اسرائیلی فوج کے زیر سایہ یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

یہودی آبادکار مسجد کے المغاربہ دروازے سے مختلف گروپس کی صورت میں داخل ہوئے اور مسجد کے احاطے کی بے حرمتی کی۔

فاران: قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کے زیر سایہ تقریبا 165 یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اور مسجد کے احاطے کا دورہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکار مسجد کے المغاربہ دروازے سے مختلف گروپس کی صورت میں داخل ہوئے اور مسجد کے احاطے کی بے حرمتی کی۔

یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ کے اپنے دورے کے دوران مبینہ معبد “ٹیمپل مائونٹ” کے بارے میں ربی سے لیکچر لیتے ہیں جبکہ دیگر یہودی تلمودی رسومات ادا کرتے ہیں۔

دریں اثناء اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ کے دروازوں اور احاطے میں فلسطینی نمازیوں کی آمد ورفت کو محدود کر دیتے ہیں۔