لبنان پر اسرائیلی حملے میں 3 ترک شہری جانبحق
فاران: ترکی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی سرزمین پر اسرائیلی فضائی حملے میں اس کے تین شہری مارے گئے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ ترکی کی وزارت خارجہ نے گزشتہ شام کو اعلان کیا کہ لبنان سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین افراد اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔
انقرہ نے حملے کا صحیح وقت اور مقام بتائے بغیر کہا کہ “ہم اس غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے شہریوں کی موت واقع ہوئی ہے۔”
ترک وزارت خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں ترکی کی سرزمین پر واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
انقرہ نے یہ بھی کہا: “جیسا کہ ہم نے تمام مواقع پر زور دیا ہے، اسرائیل کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کو روکنا چاہیے۔” “یہ پالیسیاں انسانی جانوں کو نظر انداز کرتی ہیں اور خطے میں کشیدگی کو بڑھاتی ہیں۔”!!
تبصرہ کریں