ماتی کوچاوی کون ہے؟ ۳

ماتی کوچاوی کے پاؤں کا نشان سعودی عرب میں بھی!!!

اے جی ٹی اور 4D کے ڈیزائن کردہ سسٹمز نے ٹینڈرز میں جمع کرائے گئے تین ابتدائی نمونوں میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے؛ لیکن اس کے باوجود یہ منصوبہ بظاہر انہيں سپرد نہیں کیا گیا۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ: گزشتہ سے پیوستہ

گویا خلیج فارس کی ریاستوں کے درمیان قبلۂ اول کے غصب کرنے والے یہودیوں کی گود میں بیٹھنے کے حوالے سے ایک مسابقت اس زمانے سے بھی پائی جاتی تھی جب یہ ریاستیں عرب اسرائیل تنازعے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ دشمنی کی اداکاری کر رہی تھیں۔ چنانچہ اگر امارت جیسی کسی ایک ریاست میں کوئی یہودی کردار نظر آئے تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس کے پاؤں کے نشان کویت، قطر، بحرین، عمان اور سب سے بڑھ کر سعودی عرب میں – حتیٰ کہ مسلمانوں کے مقدس شہروں یعنی مکہ مکرمہ اور مدنیہ منورہ میں بھی – دکھائی دے سکتے ہیں۔
سنہ 2014ع‍، اماراتی منصوبے پر عمل درآمد کے موقع پر، اے جی ٹی اور D4 نے مل کر سعودی عرب کی “موبائلی” کمپنی (32) کے تعاون سے ایک کراؤڈ کنٹرول سسٹم (Crowd control system) کو سعودی عرب میں ایک ایسے مقام پر قائم کیا جہاں اس سے پہلے کوئی بھی غیر مسلم داخلے کی غیر مسلم نہیں کر سکتا تھا: مکہ معظمہ۔ اس حقیقت کے پیش نظر کہ ہر سال کم از کم تیس لاکھ مسلمان پانچ دن کے لئے حج بجا لانے کی غرض سے اس مقدس شہر کی زیارت کو آتے ہیں؛ چنانچہ سعودی وزارت حج نے اس شہر تک رسائی کو کنٹرول کرنے کے لئے متعدد ٹینڈرز منعقد کئے۔ اگرچہ سعودی عازمین حج کی گنجائش معلوم ہے لیکن سعودی اس مقدس شہر میں داخل ہونے والے حجاج کو واپس نہیں کرتے۔ لہٰذا، مغربی سعودی عرب پہنچنے سے پہلے، پورے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے آنے والی عازمین کی بسوں پر زیادہ کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔

ادھر 4D کے انجنیئروں نے نیوجرسی میں ایک ایسا نظام ڈیزائن کیا جو قانونی طور پر حجاز مقدس میں داخل ہونے والے ہر حاجی کو ایک برقی کلائی بند [E-Wristband] ہاتھ میں پہننے کا پابند بناتا ہے جس کے بعد ہی بسوں میں بیٹھنے کے لئے اس کا نام رجسٹر ہو سکتا ہے۔ یہ بسیں موبائلی سسٹم کے ذریعے ایک مرکزی کمپیوٹر کو بتا دیتی ہیں کہ ہر بس میں کتنے مسافر بیٹھے ہیں اور یہ کہ کن کن مسافروں نے کلائی بند پہن رکھے ہیں اور کن کن مسافروں نے نہيں پہنے۔ ہر بس – جس میں غیر مُجاز مسافر بیٹھا ہوتا ہے – کے اوپر ایک سرخ بتی جل جاتی ہےاور پولیس ایسے کسی بھی مسافر کو مکہ مکرمہ پہنچنے سے بہت پہلے بس سے اتار کر واپس کر سکتی ہے۔ بصورت دیگر ناکوں پر لگے الیکٹرانک دروازے بھی انہیں مکہ پہنچنے سے روک لیں گے۔ سعودی حکام نے 4D سسٹم سے فضائی کنٹرول سسٹم کے طور پر فائدہ اٹھایا اور بسوں کے داخلے کے اس انداز سے منظم کیا کہ بھاری ٹریفک سے بچا جاسکے۔
اے جی ٹی اور 4D کے ڈیزائن کردہ سسٹمز نے ٹینڈرز میں جمع کرائے گئے تین ابتدائی نمونوں میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے؛ لیکن اس کے باوجود یہ منصوبہ بظاہر انہيں سپرد نہیں کیا گیا۔ چند مہینے بعد مَلِک فہد آئل اینڈ منرلز یونیورسٹی میں کچھ انجنیئروں ایک سعودی اکیڈمک جرنل میں اس منصوبے سے مشابہت رکھنے والا ایک منصوبہ شائع کیا اور ایک سال بعد سعودی وزارت حج نے پہلی بار کلائی بندوں کو استعمال کیا اور پولیس نے اعلان کیا کہ اس نے دو لاکھ سے بھی زیادہ غیر مُجاز عازمین کو واپس کردیا ہے۔
آخری بات
سائبر اور معلومات کی حفاظت کے میدان میں ماتی کوچاوی کی سرگرمیاں مذکورہ بالا منصوبوں تک محدود نہیں ہیں۔ وہ اوپن سورس انٹیلی جنس (O.S.Int) کے میدان میں بھی سرگرم عمل ہے اور اس میدان میں بھی اس نے سنہ 2010ع‍ میں زیورخ میں ڈیجیٹل کلوز (33) نامی کمپنی کی بنیاد رکھی۔ یہ کمپنی ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کا تجزیہ کرنے کے شعبے میں اس کی دوسری سرگرمیوں کے سہارے قائم ہے نیز یہ کمپنی اس کی بعض دوسری سرگرمیوں کو مکمل کرتی ہیں۔ ڈیجیٹل کلوزاہم اس لئے ہے کہ کھلے اوپن سورس انٹیلی جنس کو مسلسل فروغ مل رہا ہے اور اس وقت یہ ایک منافع بخش صنعت ہے اور اس وقت پوری دنیا میں بہت سارے انٹیلی جنس اور سیکورٹی اداروں کی توجہ اس کی طرف مبذول ہوئی ہے۔ معلومات کی فراہمی اور اس کمپنی میں جدید روشوں کی مدد سے انہيں سیکورٹی کے لئے ضروری معلومات میں تبدیل کرنا اس قدر جدید اور تخلیقی انداز سے انجام پایا کہ سنہ 2018ع‍ میں اسرائیل کی مشہور سائبر انٹیلی جنس کمپنی “سیلبرائٹ (34) نے اس کو خرید کر اپنے اندر ضم کردیا۔

ماتی کوچاوی اسرائیل کے جاسوسی اور معلوماتی شعبوں کا اہم ترین کردار ہے جس کو علاقے کے ممالک بالخصوص خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے ساتھ قریبی تعلق برقرار کرنے کا مشن سونپ دیا گیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں کہا جاسکتا ہے کہ کوچاوی غاصب اسرائیلی ریاست کے جاسوسی آلات اور اوزاروں کا گاڈفادر ہے۔

کوچاوی سیکورٹی اور خاص طور پر سائبر سیکورٹی کے میدان میدان کا مؤثر کردار ہے۔ اس نے اپنی متعدد کمپنیوں کے تیار کردہ مختلف روشوں، وسائل اور آلات کو بروئے کار لا کر خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی اداروں کو جاسوسی کے جدیدترین آلات سے لیس کر دیا ہے۔ یہ آلات اپنے صارفین کو ایسے اقدامات انجام دینے کی صلاحیت دیتے ہیں جنہیں وہ اس سے پہلے ہرگز انجام نہیں دے سکتے تھے۔ آج کے معاشروں میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنا پر عمل میں آنے والی تيز رفتار اور گہری تبدیلیوں کی رو سے بہت ضروری ہے کہ ماتی کوچاوی جیسے افراد کو پہچان لیا جائے۔ ماتی کوچاوی کے ماتحت ڈھانچے میں جو آلات اور اوزار تیار کئے جاتے ہیں، ڈیٹا اور معلومات جمع کرنے کے لئے بروئے کار لائے جاتے ہیں جبکہ ان معلومات کا ایک بڑا حصہ افراد کی خصوصی اور ذآتی حدود سے بھی ہوتا ہے۔ چنانچہ یہ آلات و اوزار ہر طرح سے جاسوسی کے اوزار سمجھے جاتے ہیں اور کوچاوی کو خلیج فارس میں بھی اسرائیلی جاسوسی آلات کا گاڈ فادر سمجھا جانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
– دستاویزی فلم: “جاسوس آپ کے سیل فون میں” اسرائیلی سپائی ویئر “پیگاسوس” اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں اسرائیل-امارات تعاون۔ مزید تفصیلات۔ [ڈاؤانلود ~ 144 میگابائٹ]

حوالہ جات
1. Mati Kochavi: https://everipedia.org/wiki/lang_en/mati-kochavi
2. AGT International: https://www.crunchbase.com/organization/agt-international
3. Mati Kochavi: https://www.crunchbase.com/person/mati-kochavi
4. Vocativ: https://en.wikipedia.org/wiki/Vocativ
5. Deep web: https://en.wikipedia.org/wiki/Deep_web
6. Seeking a Lead on News, Network Turns to Data-Mining Media Group:

7. Dark Net (TV series): https://en.wikipedia.org/wiki/Dark_Net_(TV_series)
8. Dark Net: https://www.sho.com/dark-net
9. Maya Kochavi: https://www.linkedin.com/in/maya-kochavi-b1452285/
10. Eva Heyman: https://en.wikipedia.org/wiki/Eva_Heyman
11. What If a Girl in the Holocaust Had Instagram?:

Eva.stories


12. eva.stories: https://www.instagram.com/eva.stories
13. American and Israeli sisters reinventing storytelling for a new generation:
https://www.jpost.com/j-spot/article-696144
14. Coach-AI: https://coach-ai.com/
15. Perfect Play
16. Coach AI Presents: A Virtual Coach In Your Hands:

Coach AI Presents: A Virtual Coach In Your Hands


17. Perfect Play: A new app that will help you play soccer like a professional:

Perfect Play: A new app that will help you play soccer like a professional


18. Chelsea FC unveils Perfect Play training app developed by Israel’s Coach-AI: https://www.calcalistech.com/ctech/articles/0,7340,L-3844814,00.html
19. 4D Security Solutions: https://4-dsecurity.com/
20. Situation awareness: https://en.wikipedia.org/wiki/Situation_awareness
21. Mati Kochavi:
https://www.topionetworks.com/people/mati-kochavi-598988fc78e0025e771f54a4
22. Thomas A. Betro: https://en.wikipedia.org/wiki/Thomas_A._Betro
23. John Gill: https://www.frontiersecuritystrategies.com/john-gill/
24. AGT International: https://www.agtinternational.com/
25. AGT International – About Us: https://www.agtinternational.com/about/
26. How Do Israel’s Tech Firms Do Business in Saudi Arabia? Very Quietly:
https://www.bloomberg.com/news/features/2017-02-02/how-do-israel-s-tech-firms-do-business-in-saudi-arabia-very-quietly
27. Logic Industries: https://wikispooks.com/wiki/Logic_Industries
28. Falcon Eye security system to monitor Abu Dhabi with thousands of CCTV cameras: https://www.thenationalnews.com/uae/transport/falcon-eye-security-system-to-monitor-abu-dhabi-with-thousands-of-cctv-cameras-1.199610
29. AGT Border Security Project
30. Advanced Integrated Systems
31. Advanced Technical Solutions… Managing Partner: Ziad Naboulsi: https://ats.ae/
32. Mobily = Etihad Etisalat Company شركة إتحاد إتصالات:
https://en.wikipedia.org/wiki/Mobily
33. Digital Clues: https://digitalclues.com/
34. Cellebrite is an Israeli digital intelligence company: https://en.wikipedia.org/wiki/Cellebrite
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔