مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کے فلسطینیوں اوران کی املاک پر حملے
فاران: سوموار کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے مشرق میں البقعہ کے علاقے میں دو مکانات کو مسمار کر دیا۔
گھر کے مالک عزام جابر نے بتایا کہ صبح سے ہی اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے مشرق میں البقعہ کے علاقے میں ان کے تین منزلہ مکان کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔
“جابر” نے نشاندہی کی کہ ان کا گھر رہائش کے لیے تیارتھا، کیونکہ خاندان آنے والے عرصے میں اس میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ قابض حکام نے انہیں مبینہ طور پر بغیر اجازت نامہ گھرتعمیر کرنے پر مسمار کرنے کا پیشگی نوٹس دیا، حالانکہ وہ اپنی زمین پر اپنا گھر بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب انتہا پسند آباد کاروں نے الخلیل شہر کے شمال مغرب میں واقع ترقومیا قصبے کے مشرق میں الحردش کے علاقے میں زیتون کے درختوں کو اکھاڑ دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ترقومیا کے مشرق میں الحردش علاقے کے قریب شہریوں کی زمینوں پر تعمیر ہونے والے “ٹیلم” اور “ادروا” کالونیوں کے آباد کاروں نے زیتون کے 100 پھل دار درختوں کو تباہ کر دیا۔













تبصرہ کریں