نابلس: قابض اسرائیلی فوج کی بربریت فلسطینی نوجوان شہید
فاران: اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت جاری ہے۔آج جمعرات شام اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
نابلس شہرمیں اسرائیلی فوج کی جارحیت جھڑپوں کے دوران آج جمعرات کی صبح صہیونی قابض فوج کی گولیوں اور گیسی بموں سے ایک نوجوان شہید اوردو دیگر شدید زخمی اور درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدی اسامہ الطویل کا مکان دھماکے سے اڑا دیا۔
نابلس کے النجاہ ہسپتال کے طبی ذرائع نے العین کیمپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان خلیل یحییٰ العنیس کی نابلس پر جارحیت کے دوران قابض فوج کی گولی لگنے کے نتیجے میں شہادت کی تصدیق کی۔اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی کارکنوں نے نابلس شہر پر حملے کے دوران قابض فوج کا بہادری سے مقابلہ کیا اور قیدی اسامہ الطویل کے اہل خانہ کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران قابض دشمن پر سنگ باری کی۔
ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ دو نوجوان سر اور ران میں گولیاں سے زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور نوجوان ایک قابض گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوا، اس کے علاوہ 170 دیگر افراد جو زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے زخمی ہوئے اور ان میں سے دو کو ہسپتال لے جایا گیا۔













تبصرہ کریں