واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارت خانے کے 2 ملازمین ہلاک

مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں تباہ کن صورتحال کا دورہ کرنے والے سفارتکاروں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے ایک گھنٹے بعد واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے۔

فاران: مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں تباہ کن صورتحال کا دورہ کرنے والے سفارتکاروں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے ایک گھنٹے بعد واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سی این این نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں یہودی کیپیٹل میوزیم کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق، بدھ (21 مئی) کی شام واشنگٹن ڈی سی کے شمال مغرب میں یہودی میوزیم کے سامنے فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا، جس میں امریکہ میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے۔

اس خبر کی اشاعت کے بعد صیہونی حکومت کے حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شامل ہیں۔ کچھ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، لیکن اس کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر نے فائرنگ کے واقعے کو ایک مذموم فعل اور یہود مخالف دہشت گردی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں سینٹرل جیوش میوزیم کی عمارت کے قریب پیش آیا جب کہ میوزیم کو پیشگی سیکیورٹی وارننگ مل چکی تھی۔

اس واقعے پر اپنے پہلے رد عمل میں واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ امریکی سکیورٹی حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور سچائی سامنے آنے تک تمام ضروری فالو اپ اور تحقیقات کریں گے۔