ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک سے بجٹ وصولنے کی کوشش میں
فاران: ایک سینیئر امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو پر ایک ڈالر بھی خرچ نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے کے بعد اب ان کی جانب سے عرب ممالک سے ان اخراجات کی وصولی کے فیصلے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
ایک سینئر امریکی اہلکار نے مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کو بتایا کہ ٹرمپ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے خلیجی ریاستوں پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے کہیں گے کہ یا تو وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ادائیگی کریں گے یا پھر وہ امریکہ سے جو کچھ مانگیں گے وہ مفت میں وصول نہیں کریں گے۔
اس سے قبل ریپبلکن سینیٹر جوش ہولی نے انکشاف کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے ٹرمپ کے نمائندے اسٹیفن وائٹیکر نے ایک خفیہ ملاقات میں ریپبلکن سینیٹرز کو یقین دلایا تھا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں کریں گے۔
تبصرہ کریں