ٹرمپ کا صیہونیوں کی حمایت میں نیا انتظامی حکم جاری کرنے کا منصوبہ
فاران: کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کے بہانے صیہونی حکومت کی حمایت میں ایک نیا انتظامی حکم جاری کریں گے۔
نیو یارک پوسٹ نے ایک سرکاری دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (بدھ کو) ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کرنے والے ہیں تاکہ نام نہاد “یہود دشمنی” کا مقابلہ کیا جاسکے۔
دستاویز کے مطابق ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہود مخالف کارکنوں کو ملک بدر کرنے کے طریقے تلاش کریں۔
حکم نامے میں وزارت انصاف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ حماس کی حمایت کے کسی بھی بیان کی تحقیقات کرے۔
دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں کے سربراہان کو 60 روز کے اندر اپنی تجاویز وائٹ ہاؤس میں جمع کرانا ہوں گی۔
نئے انتظامی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی شہریوں بشمول اسرائیل مخالف کارکنوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔
تبصرہ کریں