گذشتہ ہفتے 10 فلسطینی شہید، 12 اسرائیلی فوجی زخمی،544 کارروائیاں

فلسطینیوں نے گذشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے 33  حملے پسپا کردیے  جب کہ 21 کارروائیوں میں قابض فوج کی گاڑیوں اور سازو سامان کو تباہ کیا۔

فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ ہفتے کے دوران 544 مزاحمتی کارروائیوں اور 214 محاذ آرائی کے مقامات پر 10 فلسطینی شہید اور 12 قابض فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔

کمانڈو آپریشنز کو اس طرح تقسیم کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے35 آپریشنز، گاڑیوں کی ٹکر اور چاقو کے دو واقعات،  سنگ باری کے 200 واقعات 31 بارودی آلات، مولوٹوف کاک ٹیل کے 31 واقعات رونما ہوئے۔

فلسطینیوں نے گذشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے 33  حملے پسپا کردیے  جب کہ 21 کارروائیوں میں قابض فوج کی گاڑیوں اور سازو سامان کو تباہ کیا۔

جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 47 سالہ عماد یوسف ابو رشید اور 35 سالہ رمزی سمیع زبارہ عسکر پناہ گزین کیمپ کے قریب حوارہ فوجی چوکی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

جمعرات کے روز رام اللہ کے شمال مغرب میں راس کرکر کے قریب ایک آباد کار پتھروں سے زخمی ہوا، جب کہ مزاحمت کاروں نے دھماکا خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے علاوہ قبضے کی چوکیوں اور گشت پر مامور اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی۔

بدھ کے روز دو آباد کار اور ایک فوجی فلسطینیوں کی سنگ باری سےزخمی ہوئے جبکہ مزاحمتی کارکنوں نے فائرنگ کے حملے کیے اور دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

منگل کے روز نابلس اور رام اللہ میں 6 جوان شہید ہوئے ۔ ان کی شناخت31 سالہ ودیع صبیح الحوح، 35 سالہ حمدی صبری شرف،30 سالہ حمدی صبحی  قیم،26 سالہ علی خالد عنتر،26 سالہ مشعل زاھی البغدادی اور27 سالہ قصی محمود التمیمی  کے نام سے کی گئی ہے۔

پیر کو جنین، نابلس اور رام اللہ میں دھماکا خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیلوں سے دشمن پر حملہ کیا گیا۔

اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تامر زید الکلانی نے جام شہادت نوش کیا۔

گذشتہ ہفتہ کو قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ربی عرفہ ربی جس کی عمر چونتیس سال تھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔