گزشتہ 24 گھنٹوں میں فلسطین؛ 80 سالہ شخص کی شہادت سے لے کر مختلف علاقوں پر صیہونی حملوں تک
فاران تجزیاتی ویب سائٹ کے مطابق، فلسطین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ایک فلسطینی بزرگ کی شہادت
خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق رام اللہ کے شمال میں “جلجلیہ” گاؤں سے تعلق رکھنے والے “عمر عبدالمجید اسعد” (80 سال) کو صیہونی فوجیوں نے حراست میں لے کر ان پر حملے کے بعد شہید کر دیا۔
اسرائیلی پولیس کی گاڑی نذر آتش
منگل کی رات (گزشتہ شب) صحرائے النقب کے النقع علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
المنار نیٹ ورک کے مطابق جھڑپوں کے دوران صیہونی پولیس کی ایک کار کو النقب صحرا میں آگ لگا دی گئی۔
اس سلسلے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں النقب کے علاقے کی مسلسل کھدائی، گھروں کی مسماری، بستیوں کی تباہی اور متعدد لوگوں کی گرفتاری اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ صہیونی ریاست اس سرزمین کو یہودیانے میں اپنے جرائم کی تکمیل کے در پہ ہے۔
تبصرہ کریں