ہم اسرائیلی صدر کا استقبال کریں گے: صدر اردوگان
فاران: ترک صدر اردوگان نے منگل کو انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں مقامی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم اسرائیلی صدر کا استقبال کریں گے اور جمعرات کو آذربائیجان کے صدر (الہام علییف) ہم سے ملیں گے۔”
اس سے قبل منگل کو اسرائیلی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران، دونوں صدور دو طرفہ امور بشمول اسرائیل- ترکی تعلقات اور مختلف شعبوں میں ممالک اور عوام کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اردوگان نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کے اسرائیلی ہم منصب کا ترکی کا دورہ “مثبت” ہو گا اور یہ تل ابیب اور انقرہ کے درمیان “دوطرفہ تعلقات پر اچھے” اثرات کی عکاسی کرے گا۔
ترکی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ ماہ اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ ہرزوگ نے اسرائیلی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اردوگان کے ساتھ رابطے کا ایک چینل کھولا اور اردوگان سے چار بار فون پر بات کی۔
تبصرہ کریں