ہنیہ رخصت ہو گئے حماس قائم و دائم رہے گی۔ امریکی ویب گاہ
فاران: فاران: امریکی ویب گاہ ایم ایس این بی سی نے اپنے ایک جائزے میں لکھا: بہت بعید ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل حماس تحریک کو کوئی سنجیدہ نقصان پہنچا سکے۔
اس ویب گاہ نے مزید لکھا ہے: حماس کو اپنی صفوں میں نئے مجاہدین شامل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قلت کا سامنا نہيں کرنا پڑے گا۔
ایم ایس این بی سی نے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل نے اس سے قبل حماس کے کئی سینئر راہنماؤں کو قتل کیا ہے لیکن حماس نے ان واقعات کے بعد اپنی بقاء کا تحفظ کیا ہے اور فلسطینیوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا دیا ہے۔
ایم ایس این بی سی کے لکھاری نے مزید لکھا ہے: اسماعیل ہنیہ رخصت ہوگئے، ایک نیا راہنما ہنیہ کی جگہ لے گا، غزہ میں جنگ جاری رہے گی اور حماس قائم و دائم رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔













تبصرہ کریں