فاران: صنعاء اور الحدیدہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمن کے انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا: “صیہونی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارے عوام ان حملوں سے فلسطین کی حمایت کرنا بند نہیں کریں گے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق، عبد السلام نے مزید کہا کہ یمن مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے انسانی اور مذہبی اصولوں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔
انصار اللہ کے ترجمان نے کہا: “یمن میں صنعا ہوائی اڈے اور دیگر شہری تنصیبات پر صیہونی حملہ ہمارے عوام کے خلاف ایک بہت بڑا جرم ہے۔
محمد عبدالسلام نے متنبہ کیا: “صہیونی جارحیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت یمن میں وہی کرنا چاہتی ہے جو اس نے فلسطین اور غزہ میں پہلے کیا ہے، اس نے لاکھوں فلسطینیوں کو قتل کیا اور نسل کشی کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی شام صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے صنعاء اور الحدیدہ کے صوبوں میں سات فضائی حملوں میں مختلف اہداف پر بمباری کی جن میں صنعاء اور الحدیدہ میں پاور پلانٹ کے ساتھ ساتھ الحدیدہ کی بندرگاہ اور تیل کی تنصیبات کے علاوہ صنعا میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور ان دونوں شہروں کے کچھ بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔
عبرانی ذرائع نے اس حملے کو یمن پر سب سے وسیع حملہ قرار دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ اس حملے میں صیہونی حکومت کے درجنوں جنگجوؤں نے حصہ لیا۔
مصنف : ترجمہ جعفری ماخذ : فاران خصوصی
تبصرہ کریں