یمن سے تل ابیب کی جانب راکٹ حملے

عبرانی زبان کے ذرائع نے یمن سے تل ابیب کی جانب بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔

فاران: عبرانی زبان کے ذرائع نے یمن سے تل ابیب کی جانب بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق، ان ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب اور آس پاس کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

حملے کے بعد وسطی اور جنوبی مقبوضہ فلسطین کے بڑے حصے میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
ایک بیان میں القدس کی قابض حکومت کی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن سے تل ابیب کی جانب کم از کم دو بیلسٹک میزائل داغے گئے جس کے بعد دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔