یورپ کا اعتراف؛ صیہونی حکومت نے سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں
فاران: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بدھ کے روز اعتراف کیا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کے خلاف اپنی جنگ میں تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ صیہونی دہشت گرد حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف 18 ماہ کی نسل کشی کی جنگ اور اس پٹی کے 51 ہزار باشندوں کی شہادت کے بعد بالآخر یورپ نے اعتراف کیا کہ تل ابیب نے سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے آج (بدھ) کو تسلیم کیا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کے خلاف اپنی جنگ میں تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
کالاس نے اطالوی اخبار لا ریپبلیکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن حالیہ واقعات نے واضح طور پر ظاہر کیا ہے کہ اس نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے۔”
یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یورپی یونین فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا: “فلسطینی عوام کے حقوق کا احترام کیے بغیر اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔”
تبصرہ کریں