یوکرین کی طرح ہم فلسطینیوں کو مسلح کیوں نہیں کرتے؟ آئرش رکن پارلیمان
فاران: سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے آئرش رکن پارلیمنٹ کلیئر ڈیلی کی گزشتہ چند دنوں کے دوران سامنے آنے والی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مسلح کرنے کے مطالبات اور اس کا فلسطین اور یمن سے موازنہ کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں ڈیلی نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ ایک خوفناک مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے یوکرین پر جنگ جاری رکھنے پر زور نہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
آئرش رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جنگ مخالف یوکرین مخالف نہیں۔ یورپی یونین مخالف نہیں، روس نواز نہیں؛ یہ عام فہم ہے۔
انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں دوہرے معیار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “ہم ہمیشہ یوکرین کو مسلح کرنے کے بارے میں سنتے ہیں، لیکن ایک بار بھی فلسطینی عوام یا یمنی عوام کو مسلح کرنے کی بات نہیں ہوئی ہے۔”
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آئرش رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں بات کی ہو۔ گذشتہ سال مئی میں کلیئر ڈیلی نے یورپی یونین کی راہداریوں میں ایک تقریر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کو “یہود دشمنی” قرار دیتے پر تنقید کی تھی۔













تبصرہ کریں