یہودی آباد کار نے گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں آج جمعہ کی صبح ایک یہودی آباد کار نے اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں گولیاں مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں آج جمعہ کی صبح ایک یہودی آباد کار نے اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں گولیاں مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان نے الخلیل کے جنوب میں شہریوں کی زمینوں پر بنی تانا عمرم بستی میں ایک عبادت گاہ میں چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

قابض افواج نے بستی میں وسیع آپریشن کیا۔ اس خدشے کے پیش نظر کہ دوسرے فلسطینی اس میں دراندازی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔یہودی آباد کاروں کو اپنے گھروں میں رہنے اور دروازے اور کھڑکیاں بند کرنے کی سخت ہدایات کی گئی تھیں۔

الخلیل گورنری میں 22 اسرائیلی بستیاں ہیں، جن میں 15 بستی چوکیاں اور 4 صنعتی بستیاں ہیں۔ان بستیوں میں تقریباً 21,000 آباد کاربسائے گئے ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل شہر میں 20 چوکیاں قائم کی ہیں۔ اس طرح لوگوں اور آبادی کے درمیان سماجی رابطے میں خلل ڈال کر فلسطینی بستیوں، قصبوں اور شہروں کو تقسیم کیا گیا ہے۔