7 اکتوبر کی کارروائی میں حماس نے دو گھنٹوں میں دشمن کی 65 افواج کو گرفتار کر لیا تھا
فاران: العالم نیوز نیٹ ورک نے اسرائیلی پروگرام ’العین الاسراییلیه‘ میں طوفان الاقصی کی جنگ میں صیہونی حکومت کی فوجی انٹیلی جنس شکست اور حکومت پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق ’العین الاسراییلیه‘ پروگرام کے ماہر خلیل نصراللہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو دشمن کی ایک شکست یہ تھی کہ اس نے سوچا تھا کہ حماس کا آپریشن 30 گھنٹے جاری رہے گا لیکن یہ آپریشن صرف دو گھنٹے میں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: “اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کا غزہ پروٹیکشن یونٹ دو گھنٹوں کے اندر تباہ ہو گیا، اور صیہونی فوجی بھاگ گئے، اور القسام فورسز آسانی سے اندر داخل ہوئیں اور دشمن کے 60 سے 65 فوجیوں کو گرفتار کر لیا۔
نصراللہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسی وجہ سے 7 اکتوبر کے آپریشن نے صیہونی دشمن کی انٹیلی جنس نااہلی اور جنگ کے انتظام میں اس کی کمزوری کو ثابت کیا ہے۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انہوں نے کہا: “صیہونی دشمن شام میں ایک اڈہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد اس ملک کو مذہبی اور قبائلی مسائل جیسے دروز، علویوں، سنیوں اور شیعوں پر مبنی کئی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کی بنیاد رکھنا ہے تاکہ وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تصادم میں رہیں۔













تبصرہ کریں