شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کاروائیاں

غزہ کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ 13 بلڈوزر اور فوجی گاڑیاں شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون قصبے کے مشرقی سرحدی علاقوں میں منتقل ہوئیں۔

فاران: آج پیر کی صبح اسرائیلی قابض افواج نے شمالی غزہ کی پٹی میں گھس کر تباہی کی کارروائیاں کیں۔

غزہ کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ 13 بلڈوزر اور فوجی گاڑیاں شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون قصبے کے مشرقی سرحدی علاقوں میں منتقل ہوئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے فوجی گاڑیوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہریوں کی زرعی زمینوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔

قابض فوجی تقریباً روزانہ غزہ کی پٹی کے شمال اور مشرق میں فلسطینی سرحدی زمینوں میں گھس جاتے ہیں اور کسانوں کو ان تک رسائی اور کاشتکاری سے روکتے ہیں۔