غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 200 فلسطینی شہید اور 1610 زخمی
فاران: طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہفتے کی صبح سے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی مسلسل وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 198 فلسطینی شہید اور 1610 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے مقامات پر “آہنی تلواریں” کے نام سے حملے شروع کر دیے۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری نے ناصر ہسپتال کے قریب ایمبولینس کے ارد گرد کے علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
آج صبح سے ہی فلسطینی مزاحمت کاروں نے غاصب صہیونی ریاست کے جرائم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا جواب دینے میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض دشمن پر بڑے پیمانے پر راکٹ داغے ہیں جن میں دسیوں صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔













تبصرہ کریں