کیا غزہ کے عوام مزاحمت کو تنہا چھوڑ دیں گے؟
فاران: صیہونی دشمن نے کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور حالیہ مہینوں میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی بھی کی ہے اور الاقصیٰ طوفان آپریشن ان اقدامات اور دیدہ دلیری کا ایک فطری ردعمل تھا ۔
الاقصی طوفان آپریشن نے صیہونی حکومت کو ایک زبردست دھچکا دیا اور اسے اسٹریٹجک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام اور اسرائیل کے جنگی جرائم ، وحشیانہ بمباری، گھروں، مساجد، ہسپتالوں اور عوامی مقامات کی تباہی اس بات کا کھلا ثبوت ہے۔ لیکن فلسطینی مزاحمت یہ طاقتور اور قدرتمند ہے۔
غزہ کے ایک بوڑھے فلسطینی نے کہا: ہالم قسام بٹالین اور قدس بریگیڈ کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم کسی بھی فلسطینی گروپ کی حمایت کرتے ہیں جو وطن کے دفاع کے لیے لڑتا ہے۔
یہ غزہ کے عوام کا مشترکہ بیان ہے جنہوں نے قابضین کے مسلسل حملوں کے باوجود مزاحمت کا راستہ نہیں چھوڑا۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے اپنے خاندان کے دس افراد کو کھونے والے ایک بوڑھے نے کہا: میرے خاندان کے دس افراد مارے گئے جبکہ عرب دنیا اور یورپ خاموش ہیں۔ اسرائیلی بچے کے لیے آنسو بہانے والی دنیا کو آکر فلسطینی بچے کی زندگی دیکھنا چاہیے۔
اس نے مزید کہا: “اگر تم ایک یہودی کو قتل کرو! یہ جرم ہے؛ لیکن اگر درجنوں فلسطینی مارے جائیں تو اسے جائز قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہم خدا کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹتے ہیں”













تبصرہ کریں